web-logo
Edit Template
web-logo
Edit Template

ندھ کے اکثر دیہات و قصبوں اور شہروں میں سخت گرم موسم میں بازاروں میں آپ کو جگہ جگہ تھادل کے ٹھیے اور ٹھیلے نظر آئیں گے۔ میرے بچپن کی یاد بازار میں ایک چوبی تخت پر ایک بہت بڑے اسٹینلیس اسٹیل کے بھگونے نما ٹب میں بھرا ہوا ھلکا سا سبزی مائل دودھیا رنگ کا مشروب جس میں برف کی آدھی سِل ڈوبی ہوتی تھی۔بھگونے کے اوپر ایک لکڑی کا چوڑا تختہ جس پر سرخ کپڑا منڈھا ہوتا تھا اور اس پر قطار در قطار مشروب سے بھرے گلاس دھرے ہوتے تھے۔

بھگونے کے پیچھے ایک چھوٹے سے پیڑھی نما اسٹول پر ایک تنومند شخص سیاہ شلوار اور سفید کرتا پہنے سر پر اکثر رلی جیسی ٹوپی یا سندھی شیشوں والی ٹوپی پہنے بڑی چابکدستی سے تھادل کو ایک بڑے ڈونگے کی مدد سے بھگونے سے نکال کر قدرے بلندی سے اس کو واپس بھگونے میں دھار ڈالتا جس سے بھگونے میں تھادل کی سطح پر جھاگ بن جاتے۔ وہ بڑی پھرتی سے خالی گلاسوں کو مشروب سے بھرتا جاتا۔

اس کے برابر میں ایک دوسرا قدرے گہرے سانولے رنگ کا دبلا پتلا سیاہ لباس میں ملبوس بندہ ایک کونڈی میں موٹے سے ڈنڈے سے تھادل کے اجزا کو رگڑ رہا ہوتا تھا۔ یہ کونڈی والا مرکب ہم کو بالکل ویسا لگتا جیسا کہ ہماری والدہ کبھی کوفتے بنانے کے لئے خشخاش اور بادام پانی میں پیسا کرتی تھیں۔ تھادل گھوٹنے کے ڈنڈے پر رنگین دھاگے پھندنے اور گھنگرو بندھے ہوتے تھے جو ڈنڈے کی تیز حرکت پر چھنن چھنن بجتے تھے۔

یہ ڈنڈا کونڈی میں تھادل گھوٹنے والا بڑے مست انداز میں ایک خاص ردھم کے ساتھ یہ کام کرتا تھا۔ ہم نے بچپن میں کبھی یہ مشروب نہیں پیا کیونکہ ہماری والدہ کا کہنا تھا کہ یہ اس میں کچھ مقدار میں بھنگ بھی ملاتے ہیں

۔ سخت گرمیوں میں اس تھادل والے کے گرد لوگوں کا ایک جھمگٹا لگا ہوتا تھا۔ گھنگروں کی چھنک، لوگوں کا شور اور تھادل والے کی بار بار صدا
تھدو تھار ، دل بہار، تھادل منھنجو منٹھار
سندھ کا روایتی ٹھنڈا مشروب تھادل ہے.

maaz -thadil-sknatural.com-shahzad-dawakhana.

https://www.sknatural.com/product/maaz-thadil-900ml-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b0-%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%af%d9%84/


تھادل قدرتی اور خالص اجزاء سے بنا ہوا انتہائی ٹھنڈا اور مقوی القلب ہے. سندھ میں موسم گرما میں چھوٹے بڑے شہروں میں جگہ جگہ تھادل کے چھوٹے بڑے اسٹال لگے ہوئے نظر آتے ہیں، صاحب ثروت کے ساتھ مزدور طبقہ کام کاج کی تھکاوٹ اور گرمی کو دور بھگانے کے لیے تھادل کا استعمال کرتے ہیں.
بڑی اور چھوٹی شاہراہوں پر لگے ہوئے ان اسٹالوں پر مسافر بسوں کا رکنا اور مسافروں کا گرمی دور بھگانے کے لیے تھادل پینا ایک منفرد منظر ہے. سب سے منفرد اور عجیب بات ان اسٹالوں کی، چاہے کوئی تھادل پیے یا نہ پیے بلا تخصیص سب مسافروں کو مفت ٹھنڈا پانی پیش کرنا ہے.چناں چہ بڑی شاہراہوں پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان دکانوں کے ملازمین ہر گزرتی گاڑی کو ٹھنڈا پانی پی کر جانے کا اشارہ ضرور کرتے ہیں.
تھادل کے اجزاء میں
خشخاش
بادام
چہار مغز
سونف
کالی مرچ
چھوٹی الائچی
گلاب کی پتیاں
اور چینی
شامل ہوتے، ان تمام اجزاء کو پیسنے کے بعد حسب ضرورت پانی ملا کر چھان لیا جاتا ہے، فاضل مواد کو نکال کر شربت ٹھنڈا کرکے مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے.تھادل کی تاثیر چوں کہ انتہائی ٹھنڈی ہوتی ہے لہٰذا اس کا مسلسل استعمال جوڑوں کے درد میں مبتلا کر سکتا ہے. 
سندھ میں بیلاڑو شاخ کا تھادل انتہائی مشہور ہے. عجیب بات یہ ہے کہ بیلاڑو شاخ کی اس مشہور دکان کی سندھ بھر میں صرف دو برانچیں ہیں. ایک بیلاڑو شاخ پر، دوسری میرپورخاص میں.
نواب شاھ کے ایک مشہور دوا خانے کی طرف سے یہ مشروب معاذ تھادل کے نام سے پیکنگ کی صورت میں مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے. آپ بھی خریدیں اور جی بھر کے ٹھنڈا ٹھنڈا پئیں.
:also available on www.absolutelypakistan.com which is one of the best channel for MADE IN PAKISTAN PRODUCTS that are proud face of pakistan.
اس میں کوئ شک نہیں کہ معاذ تھادل غیر سندھیوں کے لئے تھادل ہے لیکن کیونکہ میں اندرون سندھ رہ چکا ہوں اور میں نے سڑکوں بازاروں پر اصلی تھادل مٹی کی کونڈی میں گھنگرو بندھے ڈنڈے سے گھٹتا دیکھا ہے – مٹی کے کونڈے اور ڈنڈے سے بنائی جانے والی تھادل میں زیرا ، الائچی ، کالی مرچ ، خشخاش ، بادام ، گلاب کا پھول و دیگر ٹھنڈک پہنچانے والی اشیاء ملائی جاتی ہیں۔ اس لئے میں بھی معاذ تھادل کو اصل ٹھادل کی گھٹیا نقل ہی سمجھتا ہوں- 
ہم نے بچپن میں کبھی بازار کا تھادل نہیں پیا کیونکہ ہم کو یہ بتایا گیا تھا کہ اس میں بھنگ بھی شامل کی جاتی ہے-سردائی اور تھادل کے اجزاء قریب قریب ایک ہی ہیں۔ سٹالز کا جو نقشہ بیان کیا گیا ہے وہ بھی پنجاب میں سردائی کے سٹالز سے مماثلت رکھتا ہے۔ یہاں بھی شاہراہوں کے اطراف میں بڑی کنوپیاں لگا، انھیں رنگ برنگی جھالروں سے آویزاں کر کے دائیں بائیں رنگین جھنڈوں سے آرائش کی جاتی ہے۔ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں، بینچوں کے علاوہ چارپائیاں بچھائی جاتی ہیں۔ پانی کا چھڑکاؤ، شاہراہوں پر چلتی ہوا میں لہراتے رنگین جھنڈے اور اور جھالروں سے آویزاں کنوپیاں۔۔۔۔ لو میں سفر کرتے مسافروں کے لیے وہی منظر پیش کرتے ہیں جو صحرا نوردوں کے لیے نخلستان۔
کراچی میں بھی کچھ سرائیکی ٹھیلوں پر سردائ یا تھادل فروخت کرتے ہیں- اب کونڈی میں ڈنڈے سے رگڑے جانے والے آمیزے میں تو جانے کیا کیا شامل کرتے ہیں لیکن ان کا ٹھیلا چاروں طرف سے شیشے کی برنیوں سے گھرا ہوتا ہے جن میں سونف، بادام، الائچی، خشخخاش، چہار مغز، زیرہ، کالی مرچ، سفید مرچ، گلاب کی پتیاں ، مصری، اور نہ جانے کیا کیا دھرا ہوتا ہے—- 
گرمی کا دشمن ”شربت تھادل ” گھر پر بنائیے
اجزاء :-
گری بادام 200 گرام۔ چہار مغز  . 100 گرام. الائچی سبز. 40 گرام. سونف 80 گرام. گل سرخ.40 گرام. خشخاش.40 گرام. زیرہ سفید 10 گرام. چینی5 کلو. پانی4 کلو.( کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ۔ آپشنل)
ترکیب تیاری:
 بادام گری کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھلکا اتار دیں اسی طرح سونف، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی اور زیرہ کو ایک ایک کپ پانی میں رات بھر کیلئے بھگو کر رکھیں۔
گلاب کی پتیاں دھو کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں
تھادل بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک برتن میں 4 لیٹر پانی اور چینی کو پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، ساتھ ساتھ اس میں بننے والا جھاگ چھلنی سے اتارتے جائیں ۔اب بادام ، چہار مغز، خشخاش کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر بلینڈر کریں ،اس کو کپڑے کی مدد سے چھان کراس کا پانی شیرے میں ڈال دیں۔ سبز الائچی۔زیرہ سفید۔سونف  اور  گلاب کی پتیوں کا جوشاندہ آدھا لیٹر پانی میں بنا  کر چھان لیں۔ یہ پانی بھی شیرے میں شامل کریں۔
مزید 10 منٹ تک شیرے کو پکا کرچولہے سے اتارلیں ، نیم گرم ہونے پہ ست لوبان یعنی بینزوئک ایسڈ 4 گرام ڈالیں اس کو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں ڈال لیں
 لیجئے تھادل تیار ہوگیا۔
اب آپ اس کو روح افزا کیطرح استعمال کر سکتے ہیں۔ چار ٹیبل اسپون شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں برف کے ساتھ گھول کر استعمال کریں ۔ ٹھنڈک کے ساتھ جسم اور دماغ کی خشکی دور کرتا ہے، طبیعت کو خوشگوار اور ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ بچوں کو دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں۔ اس ترکیب سے آپ کئی بوتلیں تیار کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔
فوائد :-
نہایت ہی مقوی قلب. مفرح. مقوی دماغ شربت بنے گا ایک بار استعمال کریں گے تو دیوانے ہو جاہیں گے اس شربت کے. طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین تحفہ حاضر کر دیا ہے.
تھادل کی ترکیب بشکریہ: حکیمی جڑی بوٹیاں

also available on www.absolutelypakistan.com which is one of the best channel for MADE IN PAKISTAN PRODUCTS that are proud face of pakistan.

  1. […] is the medical system founded by the Prophet Muhammad (PBUH). It is based on the principles of the Quran and the Hadith, […]

    Permalink

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SK Natural is a hub of all natural and herbal products. You can buy here quality products at very reasonable prices. 

Categories

Copyright © 2024 SK Natural. All Rights Reserved.